سورة المطففين - آیت 26
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس پر خوشبو کی مہر لگی ہوگی، جو لوگ دوسروں سے بازی لے جانا چاہتے ہیں انہیں بازی لے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عمل کرنے والےکو ایسے عملوں میں سبقت کرنی چاہئے جس کے صلے میں جنت اور اس کی یہ نعمتیں حاصل ہوں۔ جیسے فرمایا، ﴿لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ﴾ ( الصافات:61 ) ۔