سورة التكوير - آیت 25
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح نجومیوں کے پاس شیطان آتے ہیں اور آسمانوں کی بعض چوری چھپی باتیں ادھوری شکل میں انہیں بتلا دیتے ہیں۔ قرآن ایسا نہیں ہے۔