سورة التكوير - آیت 3
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جب پہاڑچلائے جائیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ہواؤں میں چلا دیا جائے گا اور وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے۔