سورة النازعات - آیت 26
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
درحقیقت اس میں ہر اس شخص کے لیے ضرور عبرت ہے جو ڈرنے والا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس میں نبی (ﷺ) کےلئے تسلی اور کفار مکہ کو تنبیہ ہے کہ اگر انہوں نےگزشتہ لوگوں کے واقعات سے عبرت نہ پکڑی تو ان کا انجام بھی فرعون کی طرح ہو سکتا ہے۔