سورة النازعات - آیت 12

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہتے ہیں یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کا معاملہ ہو گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد (ﷺ) کہتا ہے، پھر تو یہ دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی۔