سورة النازعات - آیت 5

فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر کام کی تدبیر کرنے والے فرشتوں کی

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥۔ ١ یعنی اللہ تعالیٰ جو کام سپرد کرتا ہے، وہ اس کی تدبیر کرتے ہیں اصل مدبر تو اللہ ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنی حکمت بالغہ کے تحت فرشتوں کے ذریعے سے کام کرواتا ہے تو انہیں بھی مدبر کہا جاتا ہے۔