سورة النازعات - آیت 3

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان فرشتوں کی جو تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣۔ ١ سَبْح کے معنی تیرنا، فرشتے روح نکالنے کے لئے انسان کے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں جیسے سمندر سے موتی نکالنے کے لئے سمندر کی گہرائیوں میں تیرتے ہیں یا مطلب ہے کہ نہایت تیزی سے اللہ کا حکم لے کر آسمان سے اترتے ہیں۔