سورة النبأ - آیت 31
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً متقیوں کے لیے کامیابی ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اہل شقاوت کےتذکرے کے بعد، یہ اہل سعادت کا تذکرہ اور ان نعمتوں کا بیان ہے جن سے حیات اخروی میں وہ بہرہ ور ہوں گے۔ یہ کامیابی اور نعمتیں انہیں تقویٰ کی بدولت حاصل ہوں گی۔ تقویٰ ، ایمان واطاعت کے تقاضوں کی تکمیل کا نام ہے، خوش قسمت ہیں وہ لوگ، جو ایمان لانے کے بعد تقویٰ اور عمل صالح کا اہتمام کرتے ہیں۔ جَعَلَنَا اللهُ مِنْهُمْ ۔