سورة النبأ - آیت 29
وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حالانکہ ہم نے ہر چیز کو لکھ رکھا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی لوح محفوظ میں۔ یا وہ ریکارڈ مراد ہے جو فرشتے لکھتے رہے۔ پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے، جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا ﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ﴾ ( يس:12) ۔