سورة النبأ - آیت 15
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ اس کے ساتھ دانے اور سبزہ نکالیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حَبٌّ ( دانا ) وہ اناج جسے خوراک کے لئے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، جیسے گندم، چاول، جو، مکئی وغیرہ اور نبات، سبزیاں اور چارہ وغیرہ جو جانور کھاتے ہیں۔