سورة المرسلات - آیت 46

كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تھوڑے دن کھاؤ اور مزے کرو حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید ووعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔