سورة المرسلات - آیت 46
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تھوڑے دن کھاؤ اور مزے کرو حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید ووعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔