سورة المرسلات - آیت 4
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر ان کو پھاڑ کر الگ، الگ کرتی ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق وباطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔