سورة الإنسان - آیت 28

نَّحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں تو ان کی جگہ ان جیسے اور لوگ لے آئیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٨۔ ١ یعنی ان کی پیدائش کو مضبوط بنایا، یا ان کے جوڑوں کو، رگوں کو اور پٹھوں کے ذریعے سے، ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا، بلفظ دیگر، ان کا مانجھا کڑا کیا۔