سورة الإنسان - آیت 16

قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہونگے اور ان کو ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہو گا

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٦۔ ١ یعنی یہ برتن اور آب خورے چاندی اور شیشے سے بنے ہونگے، نہایت نفیس اور نازک۔ ١٦۔ ٢ یعنی ان میں شراب ایسے اندازے سے ڈالی گئی ہوگی کہ جس سے وہ سیراب بھی ہوجائیں، تشنگی محسوس نہ کریں اور برتنوں اور جاموں میں بھی زائد نہ بچی رہے۔ مہمان نوازی کے اس طریقے میں بھی مہمانوں کی عزت افزائی ہی کا اہتمام ہے۔