سورة الإنسان - آیت 12

وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور انہیں صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس دیا جائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* صبر کا معنی ہے دین کے راستے میں جو تکلفیں آئیں انہیں خندہ پیشانی سے برداشت کرنا اللہ کی اطاعت میں نفس کی خواہشات اور لذات کو قربان کرنا اور معصیتوں سے اجتناب کرنا۔