سورة الإنسان - آیت 6

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کا چشمہ جاری ہوگا جس سے اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے آسانی کے ساتھ اسے بہا لے جائیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کافور ملی شراب، دو چار صراحیوں یا مٹکوں نہیں ہوگی، بلکہ چشمہ ہوگا، یعنی ختم ہونے والی نہیں ہوگی۔ 2- یعنی اس کو جدھر چاہیں گے، موڑ لیں گے، اپنے محلات ومنازل میں، اپنی مجلسوں میں اور بیٹھکوں میں اور باہر میدانوں اور تفریح گاہوں میں۔