سورة الإنسان - آیت 5

إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نیک لوگ شراب کے جام پئیں گے جن میں کافور کی آمیزش ہو گی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اشقیا کے مقابلے میں یہ سعدا کا ذکر ہے، کأس اس جام کو کہتے ہیں جو بھرا ہوا ہو اور چھلک رہا ہو کافور ٹھنڈی اور ایک مخصوص خوشبو کی حامل ہوتی ہے۔ اس کی آمیزش سے شراب کا ذائقہ دو آتشہ اور اس کی خوشبو مشام جان کو معطر کرنے والی ہو جائے گی۔