سورة القيامة - آیت 23

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٣۔ ١ یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مذید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔