سورة القيامة - آیت 15

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگرچہ وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی لڑے جھگڑے، ایک سے ایک بہانہ کرے، لیکن ایسا کرنا نہ اس کے لئے مفید ہے اور نہ وہ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکتا ہے۔