سورة القيامة - آیت 13

يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایابتا دیا جائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کے تمام اعمال سے آگاہ کیا جائے گا قدیم ہو یا جدید، اول ہو یا آخر چھوٹا ہو یا بڑا۔ ﴿وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا﴾ (الکھف:49)