سورة القيامة - آیت 11

كَلَّا لَا وَزَرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہرگز نہیں وہاں کوئی جائے پناہ نہیں ہو گی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* وَزَرَ پہاڑ یا قلعے کو کہتے ہیں جہاں انسان پناہ حاصل کرلے۔ وہاں ایسی کوئی پناہ گاہ نہیں ہوگی۔