سورة المدثر - آیت 44

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٤۔ ١ نماز حقوق اللہ میں سے اور مساکین کو کھانا کھلانا حقوق العباد میں سے ہے مطلب یہ ہوا کہ ہم نے اللہ کے حقوق ادا کیے نہ بندوں کے۔