سورة المدثر - آیت 37

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہر اس شخص کے لیے انتباہ ہے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی یہ جہنم ڈرانے والی ہے یا نذیر سے مراد نبی کریم (ﷺ) ہیں یا قرآن بھی اپنے بیان کردہ وعد ووعید کے اعتبار سے انسانوں کے لئے نذیر ہے۔ 2- یعنی ایمان واطاعت میں آگے بڑھنا چاہیے یا اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے مطلب ہے کہ انداز ہر ایک کے لیے ہے جو ایمان لائے یا کفر کرے۔