سورة المزمل - آیت 8

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اپنے رب کے نام کو یاد رکھا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو جاؤ

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨۔ ١ یعنی اللہ کی عبادت اور اس سے دعا و مناجات کے لیے یکسو اور ہمہ تن اس کی طرف متوجہ ہوجانا، یہ رہبانیت سے مختلف چیز ہے رہبانیت تو تجرد اور ترک دنیا ہے جو اسلام میں ناپسندیدہ ہے۔