سورة الجن - آیت 11

وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ برے ہیں۔ ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١١۔ ١ مطلب یہ ہے کہ ہم مختلف جماعتوں میں بٹے ہوئے ہیں مطلب یہ کہ جنات میں بھی مسلمان، کافر، یہودی، عیسائی، مجوسی وغیرہ ہیں، بعض کہتے ہیں ان میں بھی مسلمانوں کی طرح قدریہ، مرحبئہ اور رافضہ و غیرہ ہیں (فتح القدیر)