سورة نوح - آیت 6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر میری دعوت نے اضافہ ہی کیا ہے ان کے دور ہونے میں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی میری پکار سے یہ ایمان سے اور زیادہ دور ہوگئے ہیں۔ جب کوئی قوم گمراہی کے آخری کنارے پر پہنچ جائے تو پھر اس کا یہی حال ہوتا ہے، اسے جتنا اللہ کی طرف بلاؤ، وہ اتنا ہی دور بھاگتی ہے۔