سورة المعارج - آیت 19

إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انسان کم حوصلہ والا پیدا کیا گیا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- سخت حریص اور بہت جزع فزع کرنے والے کو ھلوع کہا جاتا ہے۔ جس کو ترجمے میں انسان کچے دل والا سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ ایسا شخص ہی بخیل وحریص اور زیادہ جزع فزع کرنے والا ہوتا ہے۔ آگےاس کی صفت بیان کی گئی ہے۔