سورة المعارج - آیت 4
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ملائکہ اور روحیں اس کے حضور ایسے دن میں جائیں گئے، جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابرہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- روح سے مراد حضرت جبرائیل (عليہ السلام) ہیں، ان کی عظمت شان کے پیش نظر ان کا الگ خصوصی ذکر کیا گیا ہے ورنہ فرشتوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ یا روح سے مراد انسانی روحیں ہیں جو مرنے کے بعد آسمان پر لے جائی جاتی ہیں جیسا کہ بعض روایات میں ہے۔