سورة الحاقة - آیت 42
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جیسا کہ بعض دفعہ تم یہ دعوی کرتے ہو حالانکہ کہانت بھی ایک شئے دیگر ہے۔ ** قلت دونوں جگہ نفی کے معنی میں ہے یعنی تم نہ قرآن پر ایمان لاتے ہو نہ اس سے نصیحت حاصل کرتے ہو۔