سورة الحاقة - آیت 12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ تمہارے لیے اس واقعہ کو ایک سبق آموز واقعہ بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٢۔ ١ یعنی یہ فعل کہ کافروں کو پانی میں غرق کردیا اور مومنوں کو کشتی میں سوار کرا کے بچا لیا تمہارے لیے اس کو عبرت و نصیحت بنا دیں تاکہ تم اس سے نصیحت حاصل کرو اور اللہ کی نافرمانی سے بچو۔ یعنی سننے والے اسے سن کر یاد رکھیں اور وہ بھی اس سے عبرت پکڑیں۔