سورة الحاقة - آیت 12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ تمہارے لیے اس واقعہ کو ایک سبق آموز واقعہ بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی یہ فعل کہ کافروں کو پانی میں غرق کردیا اور مومنوں کو کشتی میں سوار کرا کے بچا لیا تمہارے لیے اس کو عبرت ونصیحت بنا دیں تاکہ تم اس سے نصیحت حاصل کرو اور اللہ کی نافرمانی سے بچو۔ ** عنی سننے والے اسے سن کر یاد رکھیں اور وہ بھی اس سے عبرت پکڑیں۔