سورة الحاقة - آیت 10

فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی۔ اس نے ان کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* رَابِيَة، ربا یربو سے ہے جس کے معنی زائد کے ہیں، یعنی ان کی ایسی گرفت کی جو دوسری قوموں کی گرفت سے زائد یعنی سب میں سخت تر تھی۔ گویا اخذۃ رابیۃ کا مفہوم ہوا نہایت سخت گرفت۔