سورة الحاقة - آیت 6

وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور عاد شدید آندھی سے تباہ کر دئیے گئے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- صر صر پالے والی ہوا۔ عاتیۃ 'سرکش' کسی کے قابو میں نہ آنے والی، یعنی نہایت تند وتیز، پالے والی اور بے قابو ہوا کے ذریعے سے حضرت ہود (عليہ السلام) کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا۔