سورة القلم - آیت 46

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا آپ ان سے اجر طلب کر رہے ہیں کہ یہ اس بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ خطاب نبی (ﷺ) کو ہے لیکن سرزنش ان کو کی جا رہی ہے جو آپ پر ایمان نہیں لا رہے تھے۔