سورة القلم - آیت 45

وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں ان کی رسی دراز کر رہا ہوں میری چال بڑی زبردست ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ گزشتہ مضمون ہی کی تاکید ہے۔ کید خفیہ تدبیر اور چال کو کہتے ہیں اچھے مقصد کے لئے ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ اسے اردو زبان کا کید نہ سمجھا جائے جس میں ذم ہی کا مفہوم ہوتا ہے۔