سورة القلم - آیت 43
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوگی، جب یہ صحیح سالم تھے اس وقت انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا کے برعکس ان کا معاملہ ہوگا دنیا میں تکبر وعناد کی وجہ سے ان کی گردنیں اکڑی ہوتی تھیں۔ ** یعنی صحت مند اور توانا تھے، اللہ کی عبادت میں کوئی چیز ان کے لئے مانع نہیں تھی۔ لیکن دنیا میں اللہ کی عبادت سے یہ دور رہے۔`