سورة القلم - آیت 41

أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا پھر ان کے کچھ شریک ہیں جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہے یہ بات ہے تو لائیں اپنے ان شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤١۔ ١ یا جن کو انہوں نے شریک ٹھہرا رکھا ہے وہ ان کی مدد کر کے ان کو اچھا مقام دلوا دیں گے؟ اگر ان کے شریک ایسے ہیں تو ان کو سامنے لائیں تاکہ ان کی صداقت واضح ہو۔