سورة القلم - آیت 23

فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٣۔ ١ یعنی باغ کی طرف جانے کے لئے ایک تو صبح صبح نکلے دوسرے آہستہ آہستہ باتیں کرتے ہوئے گئے تاکہ کسی کو ان کے جانے کا علم نہ ہو۔