سورة القلم - آیت 23

فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی باغ کی طرف جانے کے لئے ایک تو صبح صبح نکلے دوسرے آہستہ آہستہ باتیں کرتے ہوئے گئے تاکہ کسی کو ان کے جانے کا علم نہ ہو۔