سورة القلم - آیت 20

فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس طرح ہوگیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہوتی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جس طرح کھیتی کٹنے کے بعد خشک ہو جاتی ہے، اس طرح سارا باغ اجڑ گیا، بعض نے ترجمہ یہ کیا ہے، سیاہ رات کی طرح ہوگیا، یعنی جل کر۔