سورة القلم - آیت 8

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لہٰذا آپ جھٹلانے والوں کی ہرگز اطاعت نہ کریں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اطاعت سے مراد یہاں وہ مدارات ہے جس کا اظہار انسان اپنے ضمیر کے خلاف کرتا ہے۔ یعنی مشرکوں کی طرف جھکنے اور ان کی خاطر مدارت کی ضرورت نہیں ہے۔