سورة القلم - آیت 4

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک آپ اخلاق کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فریضہ نبوت کی ادائیگی میں جتنی زیادہ تکلیفیں برداشت کیں اور دشمنوں کی باتیں سنی ہیں اس پر اللہ تعالٰی کی طرف سے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔ من کے معنی قطع کرنے کے ہیں۔ 2- خلق عظیم سے مراد اسلام، دین یا قرآن ہے مطلب ہے کہ تو اس خلق پر ہے جس کا حکم اللہ نے تجھے قرآن میں یا دین میں دیا ہے۔