سورة القلم - آیت 3

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً آپ کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣۔ ١ فریضہ نبوت کی ادائیگی میں جتنی زیادہ تکلیفیں برداشت کیں اور دشمنوں کی باتیں سنی ہیں اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔