سورة الملك - آیت 11
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس طرح وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے جہنمیوں کے لیے دوری ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جس کی بنا پر مستحق عذاب قرار پائے اور وہ ہے کفر اور انبیاء علیہم السلام کی تکذیب۔ 2- یعنی اب ان کے لئے اللہ اور اس کی رحمت سے دوری ہی دوری ہے۔