سورة الملك - آیت 10
وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جہنمی کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو آج اس بھڑکتی ہوئی آگ میں جہنمیوں کے ساتھ شامل نہ ہوتے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی غور اور توجہ سے سنتے اور ان کی باتوں اور نصیحتوں کو آویزہ گوش بنا لیتے، اسی طرح اللہ کی دی ہوئی عقل سے بھی سوچنے سمجھنے کا کام لیتے تو آج ہم دوزخ والوں میں شامل نہ ہوتے۔