سورة الجمعة - آیت 7

وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لیکن یہ اپنے کیے کی وجہ سے اس کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧۔ ١ یعنی کفر و معاصی اور کتاب الٰہی میں تحریف و تغیر کا جو ارتکاب یہ کرتے رہے ہیں، ان کے باعث کبھی بھی یہ موت کی آرزو نہیں کریں گے