سورة الحديد - آیت 24

الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل کرنے کے لیے کہتے ہیں اور جو روگردانی کرتا ہے۔ اللہ بے نیاز اور لائق تعریف ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی انفاق فی سبیل اللہ سے، کیونکہ اصل بخل یہی ہے۔