سورة الواقعة - آیت 92

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اگر وہ جھٹلانے والے اور گمراہ لوگوں میں سے ہو

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩٢۔ ١ یہ تیسری قسم ہے جنہیں آغاز سورت میں کہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست۔ یہ اپنے کفر و نفاق کی سزا یاس اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔