سورة الواقعة - آیت 92
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اگر وہ جھٹلانے والے اور گمراہ لوگوں میں سے ہو
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ تیسری قسم ہے جنہیں آغازسورت میں أَصْحَابُ الْمَشْئَمَةِ کہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست۔ یہ اپنے کفر ونفاق کی سزا یا اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔